بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی ‘بگ باس 17’ کے فاتح بن گئے

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی ‘بگ باس 17’ کے فاتح بن گئے
’بگ باس 17‘، مقبول ترین رئیلٹی شو کے 17ویں سیزن کے فاتح کا اعلان کردیا گیا اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ منور فاروقی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 28 جنوری، اتوار کو، منور فاروقی کو رئیلٹی شو ‘بگ باس 17’ کے فاتح کا تاج پہنایا گیا۔
اسٹینڈ اپ کامیڈین نے رئیلٹی شو میں ابھیشیک کمار، منارا چوپڑا، انکیتا لوکھنڈے اور ارون مشیٹی کو شکست دی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ 2022 میں ‘لاک اپ’ کے بعد منور کی یہ دوسری جیت ہے۔
بھارتی شو ’لاک اپ‘ کا پہلا سیزن جیتنے کے بعد، منور فاروقی اب ’بگ باس 17‘ بھی جیت چکے ہیں جو شو کے آغاز سے ہی توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں۔
بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نہ صرف شو کے فاتح بنے ہیں بلکہ انہوں نے شو کی 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ایک گاڑی بھی جیتی ہے۔
منور فاروقی کا ’بگ باس 17‘ کے گھر میں سب سے یادگار سفر رہا ہے، انہوں نے اس شو میں اپنی زندگی دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی، اور اپنی سابقہ بیوی اور اپنے بیٹے کے بارے میں کھل کر بات کی۔
انہوں نے اپنے زندگی کے ان پہلوؤں کو چھپایا جو منفی توجہ حاصل کریں گے لیکن عائشہ خان کی انٹری ان کے کھیل میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News