Advertisement

عامر خان کا ’چیمپئنز ’ کیساتھ دبنگ واپسی کا اعلان

عامر خان کا ’چیمپئنز ’ کیساتھ دبنگ واپسی کا اعلان

بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے نئی فلم ’چیمپئنز ’ کیساتھ بڑی اسکرین پر دبنگ واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

اداکار عامر خان، جو اس سے قبل چیمپئنز نامی فلم سے کنارہ کشی اختیار کر چکے تھے اور صرف اس فلم کو پروڈیوس کرنے والے تھے، اب اس میں جلوہ گر ہوکر دھوم مچائیں گے۔

عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا (2022)  شائقین کو مسحور کرنے اور توقع کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ، جس کے بعد سپراسٹار نے کچھ وقت کیلئے صرف فلمیں پروڈیوس کرنے اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان گزشتہ چار سے پانچ ماہ سے اس فلم چیمپئنز کے  اسکرپٹ پر کام  کرکے ہیں ، جس کے بعد اسکرپٹ سے وہ اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے اس میں کام کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عامر خان کو لگتا ہےکہ ’چیمپئنز‘ ان کی گزشتہ فلم لال سنگھ چڈھا کی شکست کے بعد دبنگ واپسی کے لیے ایک بہترین پروجیکٹ ہوگا۔

Advertisement

رپورٹس کے مطابق ہسپانوی فلم ’چیمپئنز ’ کے ہندی ری میک میں عامر خان ’مینٹور ’کا کردار نبھائیں گے۔

سپراسٹار اس نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے دہلی میں ایک ماہ تک رکیں گے جبکہ اگلے ماہ فروری میں فلم کے فلور پر جانے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version