Advertisement

علی ظفر ’کنگ‘ نہیں بلکہ ’گھر کی مرغی دال برابر‘ ؟

علی ظفر ’کنگ‘ نہیں بلکہ ’گھر کی مرغی دال برابر‘ ؟

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول اداکار وگلوکار علی ظفر نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں  گھر میں کوئی ’کنگ‘ نہیں مانتا۔

گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 9 کا ترانہ جیسے ہی ریلیز ہوا، سوشل میڈیا پر خاص طور پر  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ’کنگ از بیک‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا ۔

 اسی حوالے سے علی ظفر نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر جاری کی، جس میں ان کے ہمراہ ان کی والدہ اور اہلیہ بھی ہیں۔

 گلوکار نے کہاکہ ابھی ہم لوگ دھوپ میں بیٹھے ہوئے ہیں ، امّی اور عائشہ (اہلیہ) نے مجھ سے  پوچھا کہ علی یہ ’کنگ‘ کون ہے جو واپس آگیا ہے، ٹوئٹر پر کنگ از بیک کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟‘

علی ظفر نے کہا کہ ’ وہ کہتے ہیں نہ گھر کی مرغی دال برابر، میں نے کہا کہ کنگ یعنی میں واپس آگیا ہوں‘۔

Advertisement

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے ترانے ’کُھل کے کھیل‘ کو گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے، جس نے آتے ہی دھوم مچادی۔

Advertisement

نامور اور نوجوانوں میں مقبول گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اس گانے کیلئے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے، جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

 پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

اکثریت کو پی ایس ایل کا یہ والا ترانہ  بھا گیا ہے  جبکہ سب علی ظفر کی تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہےکہ لگتا ہے اس سال ہم پی ایس ایل ترانے پر ٹرولنگ کرنے سے محروم رہیں گے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ کوئی ان کو مات نہیں دے سکتا۔

17 فروری سے پی ایس ایل 9 کے ٹورنامنٹ کا آغاز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version