Advertisement

بھارتی اداکارہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہشمند

بھارتی اداکارہ

بھارتی اداکارہ پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہشمند

ریئلٹی شو بگ باس 17 کا حصہ رہنے والی بھارتی اداکارہ ایشا مالویہ نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا مالویہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ پاکستانی ڈرامے میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایک انٹرویو میں ایشا مالویہ سے پاکستانی ڈرامے میں کام کرنے کے متعلق پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش کو قبول کریں گی لیکن ترجیح دیں گی کہ شوٹنگ بھارت میں ہی ہو۔

“میں کام کرنا چاہتی ہوں لیکن میری پہلی ترجیح بھارت کام کرنا ہوگی۔ میں انکار نہیں کروں گی لیکن میری پہلی ترجیح یہاں ممبئی میں رہ کر کام کرنا ہوگی‘‘۔

ان کے شوبز کیریئر کے متعلق بات کی جائے تو ایشا مالویہ نے بھارتی ڈڑامہ ’اڈاریاں‘ اور متعدد میوزک ویڈیوز میں کام کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بگ باس 17 میں کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقابلے کے 98 ویں دن گزارے لیکن بدقسمتی سے فائنل سے کچھ دن پہلے ہی باہر ہوگئیں تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version