پی ایس ایل 9 : علی ظفر کے گانے ’کُھل کر کھیل‘ نے دھوم مچادی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے ترانے ’کُھل کے کھیل‘ کو گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ہے، جس نے آتے ہی دھوم مچادی۔
نامور اور نوجوانوں میں مقبول گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اس گانے کیلئے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے، جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
اکثریت کو پی ایس ایل کا یہ والا ترانہ بھا گیا ہے جبکہ سب علی ظفر کی تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہےکہ لگتا ہے اس سال ہم پی ایس ایل ترانے پر ٹرولنگ کرنے سے محروم رہیں گے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ کوئی ان کو مات نہیں دے سکتا۔
17 فروری سے پی ایس ایل 9 کے ٹورنامنٹ کا آغاز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔
گلوکارعلی ظفراس سے قبل 2015،2016,2017,2018 اور 2020 میں پی ایس ایل کےلئے ترانے گا چکے ہیں، جنہیں شائقین کرکٹ نے بےحد پسند کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

