Advertisement

ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع؟

ماہرہ خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع؟

 ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنے ڈراموں اور فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے حوالے سے یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ حاملہ ہیں اور جلد ہی ان کے ہاں ننھے بچے کی آمد متوقع  ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ماہرہ خان اپنے دوسرے بچے سے حاملہ ہیں۔

اس خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ اداکارہ نے اپنے حمل کی وجہ سے دو بڑے  پروجیکٹس سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے، جس میں نیٹ فلکس کی ویب سیریز ‘جو بچے سنگ سمیٹ لو’اور ایک فلم ( جس کا ٹائٹل ابھی رکھا نہیں گیا) شامل ہے۔

اس خبر میں کتنی صداقت ہے اس حوالے سے ماہرہ خان یا ان کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے کو ئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

پاکستان اور بھارت میں یکساں طور پر مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ سال کامیاب کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی ہے۔

Advertisement

ماہرہ خان نے اپنی پہلی شادی 2007 میں علی عسکری نامی شخص سے کی تھی، جن سے ان کا بیٹا اذلان ہے، شادی کے 8 سال بعد 2015 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

Advertisement

ماہرہ خان نے ڈرامہ شہرِ ذات، وہ ہمسفر تھا ، بن روئے، مولا جٹ اور بالی وڈ کی فلم رئیس میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاکر شوبز انڈسٹری میں وہ مقام اور شہرت حاصل کی ہے جوبہت کم فنکاروں کے حصے میں آتی ہے۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی
نامور اداکار جمیل بسمل کی 19 ویں برسی آج منائی جارہی ہے!
کردار نبھانے کیلئے امیتابھ بچن سے انسپریشن لی، منوج باجپائی
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version