Advertisement

انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر بھارتی اداکارہ کا روایتی انداز 

بھارتی اداکارہ

انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر بھارتی اداکارہ کا روایتی انداز 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون، جو کہ انڈسٹری کی ایک باصلاحیت اور بہت ہی قابل اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں، نے انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر  روایتی انداز اپنا کر صارفین کو حیران کردیا ہے۔

حال ہی میں دیپیکا پڈوکون نے 77 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز میں بطور پریزنٹر شرکت کی جس کے لئے انہوں نے روایتی انداز کا انتخاب کرتے ہوئے ساڑھی پہنی۔

دیپیکا نے لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں ایوارڈز کی تقریب کے لئے چمکدار سفید ساڑھی میں ایک میچنگ بیک لیس بلاؤز کا انتخاب کیا جس کی تصاویر بھی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں۔

دوران تقریب اداکارہ نے ہدایتکار جوناتھن گلیزر کو دی زون آف انٹرسٹ کے لیے انگریزی زبان میں بہترین فلم کا ایوارڈ پیش کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دیپیکا پڈوکون نے انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر روایتی انداز اپنایا ہو انہوں نے پہلے بھی کانز فلم فیسٹیول 2022 میں کانز کی جیوری میں خدمات انجام دیتے ہوئے ساڑھی کا انتخاب کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version