Advertisement

شاہ رخ نے گوری خان سے ایک دن میں 3 شادیاں کیوں کیں؟

شاہ رخ نے گوری خان سے ایک دن میں 3 مرتبہ شادیاں کیوں کیں؟

بالی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان نے گوری خان سے 1991 میں شادی کی تھی ، ان کے تین بچے آریان خان، سہانا خان اور ابرام خان ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں تین دہائیوں سے راج کرنے والے شاہ رخ خان کو ’بالی ووڈ کا بادشاہ‘ اور’کنگ خان‘  بھی کہا جا تا ہے۔

بھارتی اداکار و فلمساز وویک وسوانی جوکہ شاہ رخ خان کے دوست بھی ہیں ، نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی 3 مرتبہ شادی ہوئی۔

اُنہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی ہندو اور اسلام دونوں مذاہب کی روایات کے مطابق ہوئی۔

فلمساز وویک وسوانی نے بتایا کہ چونکہ یہ شادی دو مذاہب کی روایات کے مطابق ہوئی تو سب سے پہلے ان کی کورٹ میں شادی ہوئی پھر اسلامی روایت کے مطابق ان دونوں کا نکاح ہوا اور آخر میں ہندو روایات کے مطابق بھی شادی ہوئی۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان اور گوری کی یوں 3 بار شادی ایک ہی دن میں ہوئی جس میں ان دونوں کے بچپن کے دوست اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی اور بہت ہی خوشگوار انداز میں شادی کی تمام تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اپنے ایک انٹرویو میں گوری خان نے کنگ خان سے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی کم عُمری میں ہوگئی تھی اورجب وہ شاہ رخ خان کے ساتھ  ممبئی آئیں تو یہاں آکر وہ زیادہ خوش نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اُن کے لئے پہلی بار ممبئی آنا اور پھر شوبز کی دنیا وغیرہ، یہ سب کچھ نیا اور حیران کُن تھا، انہیں اپنے گھر کی بہت یاد آتی تھی، ممبئی آکر بالکل خوش نہیں تھیں۔

گوری خان نے مزید کہا کہ انہیں ایسا لگتا تھا کہ اگر فلمیں فلاپ ہوجائیں گی تو وہ دونوں واپس دہلی اپنے گھر چلے جائیں گے، لیکن شاہ رخ خان بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہی بن گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version