تاپسی پنو کا اپنی شادی کے متعلق خبروں پر ردعمل

تاپسی پنو کا اپنی شادی کے متعلق خبروں پر ردعمل
بالی ووڈ کی معروف، قابل اور باصلاحیت اداکارہ تاپسی پنو کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں جو کہ متوقع طور پر رواں سال مارچ میں ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اداکارہ نے اپنی شادی کے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل ظاہر کیا ہے اور میڈیا آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے اپنا مؤقف واضح کردیا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا تاپسی مارچ کے آخر میں میتھیاس بو کے ساتھ شادی کر رہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کبھی کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ کبھی کروں گی۔
رپورٹ کے مطابق تاپسی پنو مبینہ طور پر اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ، بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو سے سکھ عیسائی فیوژن ویڈنگ میں شادی کر رہی ہیں۔
اداکارہ کی شادی کی تقریب مارچ کے آخر میں ادے پور میں ہوگی جس میں قریبی خاندان اور دوست شامل ہوں گے جو کہ گزشتہ 10 سال سے ایک دورے کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News