‘ستارے زمین پر’ کب ریلیز ہوگی؟ عامر خان نے بتادیا

میں اب فلمی دُنیا سے الگ ہونا چاہتا ہوں، عامر خان
بالی ووڈ اداکار عامر خان، جو آخری بار ‘لال سنگھ چڈھا’ میں نظر آئے تھے، نے اپنی آنے والی فلم ‘ستارے زمین پر’ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ اس سال کرسمس کے موقع پر ‘ستارے زمین پر’ ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ ’’بطور مرکزی اداکار میری اگلی فلم ’ستارے زمین پر‘ ہے اور اس فلم کو رواں سال کے آخر تک کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایک تفریحی فلم ہے، مجھے فلم کی کہانی پسند ہے اور فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “لیکن اس کے علاوہ، آپ مجھے فلم میں مرکزی اداکار کے طور پر نہیں دیکھ سکیں گے لیکن میں کچھ چیزیں کر رہا ہوں، دیکھتے ہیں کہ شائقین کا کیا ردعمل ہوتا ہے، میں ‘آتی سندر’ میں ایک کیمیو کردار ادا کر رہا ہوں، جو چند ماہ میں ریلیز ہو جائے گی۔”
‘ستارے زمین پر’ میں عامر خان، جنیلیا دیشمکھ کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اور یہ ان کا پہلا آن اسکرین تعاون ہے۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں عامر خان نے ذکر کیا تھا کہ ‘ستارے زمین پر’ ، ‘تارے زمین پر’ کی تھیم پر ہی مبنی ہوگی تاہم اس فلم کی کاسٹ اور عملے کے حوالے سے مزید تفصیلات آنے والے مہینوں میں سامنے آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

