Advertisement

ثناء جاوید کو دیکھتے ہی اسٹیڈیم میں ثانیہ مرزا کے نعرے

ثناء جاوید کو دیکھتے ہی اسٹیڈیم میں ثانیہ مرزا کے نعرے

پی ایس ایل 9 کے دوسرے روز کے میچ کے دوران ملتان اسٹیڈیم میں اداکارہ اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

پاکستان کی نامور اداکارہ ثنا جاوید نے پی ایس ایل کے میچ میں اپنے شوہر معروف آل راؤنڈر شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں خصوصی شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی کئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں ، ان میں سے ایک  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثناء جاوید جب اسٹیڈیم میں تشریف لائیں تو ان کی پشت پر بیٹھے ہوئے تماشائیوں نے ’ثانیہ مرزا‘ ( شعیب ملک کی پہلی اہلیہ ) کے نام کے با آوازِ بلند نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔

آوازوں پر ردِعمل دیتے ہوئے ثناء جاوید نے غصے میں پیچھے مڑ کر ان تماشائیوں کی جانب بھی دیکھا لیکن اس کے باوجود نعروں کا شور تھم نہ سکا اور  وہ آگے بڑھ گئیں۔

واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اپنی اہلیہ ثنا جاوید کی موجودگی میں شعیب ملک نے صرف 35 گیندوں پر 53 رنز بنا کر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں دو چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔

اسٹیڈیم میں ان کی موجودگی شائقین کرکٹ کے لیے مسلسل باعثِ توجہ بنی رہی۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کے بعد اب تک سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

Advertisement
    Advertisement
  • ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے خلع لی جبکہ سابق کپتان کے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔

شادی کی تصاویر دیکھیں:

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version