Advertisement

انیل کپور کی فٹنس کا راز کیا ہے؟ اداکارہ سونم کپور نے بتادیا

انیل کپور

انیل کپور کی فٹنس کا راز کیا ہے؟ اداکارہ سونم کپور نے بتادیا

بالی ووڈ اداکار انیل کپور، انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ فٹنس اور ہمیشہ جوان نظر آنے کے لئے کافی مشہور ہیں ۔

حال ہی میں نئی دہلی میں ڈاکٹر شیو کے سرین کی کتاب اون یور باڈی: اے ڈاکٹرز لائف سیونگ ٹپس کے اجراء کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، اداکارہ سونم کپور نے اپنے والد انیل کپور، بونی کپور اور سنجے کپور کے طرز زندگی کی وضاحت کی ہے۔

اپنے والد کے طرز زندگی اور فٹنس کے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ، وہ شراب نہیں پیتے، سگریٹ نوشی نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ بھی انیل کپور کی صحت کے متعلق کافی حساس ہیں وہ ان کا ہر طرح سے بہت خیال رکھتی ہیں۔

خیال رہے کہ خیال رہے کہ انیل کپور کو ہندی فلم انڈسٹری کا حصہ بنے ہوئے 44 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں اور 23 سال کی عمر سے اداکار نے بالی ووڈ میں اُمیش مہرا کی فلم ’ہمارے تمہارے‘ (1979) سے ڈیبیو کیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے اپنی پہلی بار ہندی فلم میں مرکزی کردار 1983 میں وہ سات دن میں کیا تھا اس کے بعد انہوں نے یش چوپڑا کے ایکشن فلم مشال (1984) میں کام کیا، جس سے انہیں آخرکار پہچان ملی۔

چار دہائیوں تک انیل کپور ان فلموں کا حصہ بنے رہے جنہوں نے شائقین کو ہنسایا، رولایا لیکن ان کی اداکاری ہی واحد چیز نہیں ہے جس نے اب تک ان کے مداحوں کو متاثر کیا ہوا ہے بلکہ وہ ایک مصدقہ فٹنس فریک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version