Advertisement

کارتک آریان کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟

کارتک آریان

کارتک آریان کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟

 کارتک آریان، جو کہ بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت اداکار ہیں کی اگلی فلم ’چندو چیمپئن‘ کے حوالے سے ان کے مداح کافی پرجوش ہیں ۔

اس فلم میں کارتک آریان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جس کی ہدایتکاری کبیر خان  نے کی ہے اور یہ ان دونوں کا پہلا تعاون بھی ہے۔

 

اس فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے کبیر خان اور کارتک آریان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے اور تصدیق کی ہے کہ ریلیز کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

‘چندو چیمپئن’ کے پروڈیوسر نے ہدایت کار اور اداکار کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے ساجد نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ’’ سال کی سب سے بڑی فلم میں سے ایک کے لیے خود کو تیار رکھیں جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔‘‘

Advertisement

اس سے قبل گزشتہ سال سال، کارتک نے فلم کا پہلا لک پوسٹر شیئر کیا تھا اور ساتھ ہی اس فلم ریلیز کی تاریخ کا انکشاف بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ اداکار نے اس فلم میں اپنے لک کے لئے بہت محنت کی ہے یہاں تک کہ انہوں نے ایک سال تک شکر کا استعمال بھی ترک کیا ہوا تھا۔ جس کا انکشاف 31 جنوری فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے پر ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version