Advertisement

سنجے دت کس پاکستانی کرکٹر کے فین ہیں؟

سنجے دت

سنجے دت کس پاکستانی کرکٹر کے فین ہیں؟

معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت لیجنڈری کرکٹر اور سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم، جنہیں سوئنگ آف سلطان بھی کہا جاتا ہے، کے بہت بڑے مداح نکلے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک تقریب کے دوران سنجے دت نے وسیم اکرم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں وسیم اکرم کے ساتھ آنا اعزاز سمجھتا ہوں۔ وہ میرا بھائی ہے جسے میں اتنے سالوں سے جانتا ہوں۔‘‘

معروف اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں جتنے عظیم کرکٹرز دیکھے ہیں ان میں وسیم اکرم بھی شامل ہیں، ان کی ریورس سوئنگ سے ہر کوئی خوفزدہ تھا۔

 

اس حوالے سے اداکار کی ایک ویڈیو بھی کافی وائرل ہورہی ہے جسے دونوں ممالک کے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم ایک روزہ کرکٹ انٹرنیشنل (ODI) میں 500 سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور دوسرے بین الاقوامی باؤلر ہیں اور 356 ایک روزہ میچوں میں 502 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement

وسیم اکرم نے نومبر 1984 سے جون 2003 تک اپنے 19 سالہ کیریئر میں 104 ٹیسٹ، 356 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔

سوئنگ سلطان نے 1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا اور انگلینڈ کے خلاف فائنل میں مین آف دی میچ قرار پائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version