Advertisement

سونو سود نے پاکستانی مداح کو ’فرشتہ‘ کیوں کہا؟

بالی وڈ کے با صلاحیت اداکار اور سماجی کاموں کی وجہ سے منفرد شہرت رکھنے والے سونو سود کو ترکی میں ایک پاکستانی مداح نے بے حد متاثر کردیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سونو سود نے عالمی وبا کورونا وائرس کے مشکل ترین وقت کے دوران ممبئی میں اپنا ہوٹل میڈیکل پروفیشنلز کے حوالے کردیا تھا، اس کے علاوہ بھی وہ وبا سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کی مدد کرتے رہے۔

سونو سود نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ جاری کی ، جس میں انہوں نے اپنی ایک پاکستانی مداح کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ وہ  ترکی میں ایک فرشتے سے ملے ہیں۔

سونو سود نے لکھا کہ انہیں مداح کا نام یاد نہیں رہا لیکن اس پاکستانی مداح نے انہیں دیکھتے ہی گلے لگایا اور زبردستی بیس پونڈ کا ایک نوٹ انہیں تھمادیا۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستانی نے ان سے کہا ’میرے بیٹے، تم غریبوں کیلئے بہت شاندار کام کررہے ہو، یہ میری طرف سے ایک چھوٹی سے شرکت ہے‘۔

سونو سود نے بتایا کہ وہ پاکستانی مداح سے بہت متاثر ہوئے اور ان کے نزدیک یہ بیس بونڈ لاکھوں ڈالروں سے زیادہ بیش قیمت ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version