Advertisement

چاہت فتح علی خان پر بھی ’پی ایس ایل‘ کا بخار چڑھ گیا

اپنی مضحکہ خیز گلوکاری کی وجہ سے رات ورات شہرت حاصل کرنے والے شوقیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے پی ایس ایل کی دنیا میں بھی انٹری دے دی ہے۔

گزشتہ سال چاہت فتح علی خان پی ایس ایل 8 کےلئے ’یہ جو پیارا پی ایس ایل‘ گانا گانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی کافی حد تک توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اور اب تک خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے پی ایس ایل سیزن 9  کے لئے بھی ایک گانا سوشل میڈیا پر جاری کر دیا ہے ، جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے آرہے ہیں۔

گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر 2 منٹ 19 سیکنڈز دورانیے پر مشتمل’’پی ایس ایل‘‘9 کا یہ گانا جاری کیا۔ جس کا نام ’’ہم تم ایک کمرے میں بند ہوں، پھر لاہور قلندرز کا میچ ہو‘‘ ہے۔

گانا دیکھیں:

Advertisement

 یہ بھی پڑھیں: ’یہ جو پیارا پی ایس ایل‘ گانے کے گلوکار چاہت فتح علی خان کون ہیں؟

اس سے قبل چاہت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بھی میرا اسٹائل کاپی کرنے کی کوشش بھی نہیں کرسکتا‘۔

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا تھا اور صارفین نے ان پر کافی تنقید بھی کی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version