کرن اشفاق کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق نے اپنے سابق شوہر و نامور اداکار عمران اشرف سے طلاق ملنے کے بعد گزشتہ سال دوسری شادی کی۔
کرن اشفاق ڈار نے دسمبر 2023 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما حمزہ علی چوہدری سے شادی کی تھی۔
شادی کے دو ماہ بعد کرن اشفاق نے اپنے مداحوں کیلئے انسٹاگرام پر لائیو سیشن رکھا ، جس میں انہوں نے پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دئیے جوکہ اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہے ہیں۔
سیشن کے دوران ایک مداح نے کرن اشفاق سے پوچھا کہ کیا وہ حمل سے ہیں؟
اس پر انہوں نے لکھا کہ ابھی تو ان کی شادی کو صرف دو ماہ ہوئے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ کرن اشفاق نے یہ بھی کہاکہ حوصلہ رکھیں اور ان کی جانب سے مبہم جواب دیے جانے پر ان کے امید سے ہونے کی چہ مگوئیاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News