انکیتا لوکھنڈے کی شوہر سے علیحدگی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

انکیتا لوکھنڈے کی شوہر سے علیحدگی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
مقبول ترین بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 17 کی تھرڈ رنراپ اور بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے شوہر وکی جین سے علیٰحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انکیتا اور شوہر وکی جین کی بگ باس میں ہونے والی لڑائیوں کا تذکرہ اب بھی سوشل میڈیا پر جاری ہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں انکیتا لوکھنڈے نے انکشاف کیا کہ شو کے باعث ٹرول ہونے سے اُن کی دماغی صحت کو نقصان پہنچا ہے، میں لوگوں سے کہوں گی کہ وہ ہمیں جج کرنا بند کردیں۔
انہوں نے اپنے شوہر وکی کے ساتھ اپنے تعلق پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ ہمارے متعلق فیصلہ کریں، میں کسی کو بھی اپنا رشتہ جج کرنے نہیں دوں گی۔
انکیتا نے مزید کہا کہ جب میں بگ باس کے گھر سے باہر آئی تو باہر میڈیا تھا، سوالات تھے اور ایک دباؤ تھا، جو میں نے محسوس کیا، لوگ میرے اور وکی جین کے رشتے سے متعلق اندازے لگا رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے ہم اپنے تعلق کو اچھے سے جانتے ہیں۔ میں کسی مقابلے کا حصہ نہیں ہوں، میں پرفیکٹ بھی نہیں ہوں لیکن اپنے اور اپنے تعلق کے بارے میں اچھی ہوں، میاں، بیوی گھر پر بھی لڑتے ہیں لیکن وہ ہمیں نظر نہیں آتے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہماری لڑائی بگ باس کے شو پر ہوئی اور وہیں ختم ہوگئی، لیکن لوگوں کی سوچ ہے کہ یہ اب ساتھ کیوں ہیں؟ ہمیں نیچا دکھانے کے لیے یہ طلاق تک کی بات کرتے ہیں، میں تو کہوں گی کہ ہمیں، ہمارے حال پر چھوڑ دو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News