ماہرہ خان کی تصویر والےکرنسی نوٹ؟ حقیقت کیا ہے

ماہرہ خان کی تصویر کرنسی نوٹ پر چھپے گی؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان پاکستانی روپے پر اپنا چہرہ دیکھ کر اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکیں۔
حال ہی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اگلے دو برس میں نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے آرٹ نمائش منعقد کی جائے گی، مقامی آرٹس 11 مارچ تک کرنسی کے ڈیزائن اسٹیٹ بینک بھیجیں، ہر کرنسی کے تین بہترین ڈیزائن کو کیش انعامات دیئے جائیں گے۔
#SBP launches an Art Competition for new banknote designs. Artists, designers and art students can send their designs to SBP by Mar 11, 2024.
For details: https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2024/02/791809/amp/#ArtCompetition #SBPBanknotes pic.twitter.com/OD6XPcdFVjAdvertisement— SBP (@StateBank_Pak) January 30, 2024
بس اس اعلان کی دیر تھی کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میمز کا نیا طوفان برپا ہوگیا اور مختلف نامور شخصیات کے چہرے کی تصویر کے ساتھ نئے کرنسی نوٹ شئیر کرنا شروع کر دئیے گئے۔
ان میں سے ایک شوبز شخصیت ماہرہ خان بھی ہیں ، جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے چہرے والے کرنسی نوٹ دیکھ کر نا صرف حیرت کا اظہار کیا بلکہ وہ اس پر خوب محظوظ بھی ہوئیں۔
ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

