امیتابھ بچن کو کیا کہہ کر مخاطب کرتی ہیں؟ جیا بچن نے بتادیا

امیتابھ بچن کو کیا کہہ کر مخاطب کرتی ہیں؟ جیا بچن نے بتادیا
بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کو حال ہی میں 50 سال مکمل ہوئے ہیں ، یہ جوڑی 1973 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہو ئے تھے۔
امیتابھ بچن اور جیا بچن کی جوڑی بالی ووڈ میں کافی ہٹ رہی ہے، ان دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری شائقین نے بے حد پسند کی۔
حال ہی میں اداکارہ جیا بچن نے اپنی بیٹی شویتا بچن کے ہمراہ اپنی نواسی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور میاں بیوی کے رشتے کے حوالے سے کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
جیا بچن نے کہا کہ ایک چیز جو مجھے واقعی ناپسند ہے وہ یہ ہے کہ جب لوگ ’تو‘ اور ’تم‘ کہتے ہیں، چاہے کسی کے ساتھ بھی ہو، کیا آپ نے کبھی مجھے اپنے نانا (امیتابھ) سے ’تم‘ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے سنا ہے، میں ہمیشہ انہیں آپ کہہ کر پکارتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک ہر رشتے میں عزت و احترام ہونا بہت ضروری ہے جب تک آپ کسی کی عزت نہیں کریں گے تو بدلے میں عزت نہیں ملے گی، اس زمانے کی نسل میں عزت و احترام کی بہت کمی ہے، آج کی نسل ہر رشتے میں ’تم‘ اور ’تو‘ کا استعمال کرتی ہے، میرے خیال میں ہمیں نوجوان نسل میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News