Advertisement

دیپیکا نے ہمیش ریشمیاکیساتھ فلم کرنے کیلئے ہاں کر دی

دیپیکا نے ہمیش ریشمیاکیساتھ فلم کرنے کیلئے ہاں کر دی

بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے نامور گلوکار، اداکار اور میوزک کمپوزر ہمیش ریشمیا کیساتھ فلم کرنے کیلئے ہاں کر دی ہے۔

حال ہی میں اپنی فلم فائٹر کی تشہیر کیلئے دیپیکا پڈوکون ایک پروگرام میں شریک ہوئیں ، جہاں موجود ہمیش ریشمیا سے ملتے ہی اداکارہ نے کہاکہ انہیں شوٹنگ، میوزک ویڈیو اور فلم کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا ،وہ آج جو کچھ بھی کر رہی ہیں ،اسی میوزک ویڈیو کی وجہ سے ہے کیونکہ اس سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے، سر(ہمیش ریشمیا) کا مجھ پر یقین اور اعتماد کرنے کا بہت بہت شکریہ ۔

دیپیکا پڈوکون نے اس موقع پر یہ بھی کہاکہ ہمیش ریشمیا ان کے محسن ہیں اور اگر مستقبل میں انہیں ان کے ساتھ فلم کرنے کی آفر ہو تو وہ انکار نہیں کریں گی اور خوشی خوشی فلم میں ان کی ہیروئن بنیں گی۔

دیپیکا پڈوکون اور ہمیش ریشمیا

Advertisement

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس سے قبل وہ ماڈلنگ کر تی تھی اور گلوکار ہمیش ریشمیا کے گانے ’ نام ہے تیرا‘ میں انہوں نے جلوہ گر ہو کر بطور اداکارہ اپنی  شناخت بنائی تھی۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version