Advertisement

زارا نور کو شوہر کیساتھ ’نجی تصویر‘ شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

زارا نور کو شوہر کیساتھ ’نجی تصویر‘ شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس کو اپنے شوہر و اداکار اسد صدیقی کے ساتھ نجی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

زارا نور عباس نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر اسد صدیقی (شوہر)  کے ساتھ بیڈ روم میں بنائی ایک نجی تصویر شیئر کی، جو ناصرف وائرل ہو گئی بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

صارفین کی اکثریت نے اس تصویر کو بے ہودہ  اور اوور ایکٹنگ قرار دیتے ہوئے اداکارہ   زارا نور عباس کو نصیحت کی کہ  اپنی زندگی کے خصوصی لمحات انسان کو اپنی ذات تک محدود رکھنے چاہیئں، سوشل میڈیا پر ہر تصویر اپ لوڈ کردینا ضروری نہیں ہوتا۔

اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں ستمبر 2021 میں آئی تھیں۔

اسد صدیقی سے زارا نور عباس کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی 2014 میں کم عمری میں بیرون ملک رہائش پذیر شخص سے کی تھی مگر 2017 کے آغاز میں ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version