بھول بھلیاں 3 میں کارتک آریان کے ساتھ اداکارہ کون ہونگی؟

بھول بھلیاں 3 میں کارتک آریان کے ساتھ اداکارہ کون ہونگی؟
اکشے کمار کی اداکاری والی فلم بھول بھلیاں کا اگلا سیکوئل بننے جارہا ہے جس میں اداکار کارتک آریان مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھول بھلیاں 3 میں کارتک آریان کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے اداکارہ کا نام بھی فائنل ہوچکا ہے جس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔
حال ہی میں اداکار نے اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پوسٹ شیئر کی جس نے مداحوں میں اداکارہ کے نام کے متعلق تجسس پیدا کردیا تھا بعدازاں ٹی سیریز کی جانب سے مکمل تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔
شیئر کئے جانے والے پوسٹ میں موجود اداکارہ فلم ’اینیمل‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والی ترپتی ڈمری ہیں جو کہ کارتک آریان کے مدمقابل فلم میں خاتون کا مرکزی کردار ادا کریں گی۔
علاوہ ازیں اداکارہ ودیا بالن، جنہوں نے 2007 کی بھول بھلیا میں منجولیکا کا کردار ادا کیا تھا، اس سیکوئل میں بھی نظر آئیں گی جس کا باقاعدہ اعلان کیا جاچکا ہے۔
کارتک آریان نے ودیا بالن کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں ان کے مشہور ویزوئلز دکھائے گئے تھے۔
خیال رہے کہ بھول بھلیاں 3 کی ہدایت کاری انیس بزمی کریں گے جنہوں نے دوسرے سیکوئل کی ہدایت کاری کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News