پونم پانڈے بڑی مشکل میں پھنس گئیں

پونم پانڈے بڑی مشکل میں پھنس گئیں
اپنی فرضی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کئے جانے کی وجہ سے بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سروائیکل کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے پونم پانڈے نے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی جھوٹی موت کی خبر شیئر کی تھی اور بعد میں اپنے اس اقدام کی صفائی پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔
اس اسٹنٹ کی وجہ سے بھارتی اداکارہ کو بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اداکارہ اور ان کے شوہر سام بمبئی کے خلاف ان کے پبلسٹی اسٹنٹ پر 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
کانپور پولیس کمشنر کے پاس ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ یہ شکایت فیضان انصاری نے درج کرائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ پونم اور ان کے شوہر سام کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رہے ہیں۔
اس نے جوڑے کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنے اور انہیں کانپور کی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

