صبح 4 بجے اٹھ کر کچھ وقت خاموشی سے اپنے ساتھ گزارتا ہوں، اکشے کمار

اکشے کمار کو امیتابھ بچن نے کیا نصیحت کی تھی؟
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ میں خود کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے لیے صبح 4 بجے اٹھ جاتا ہوں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم کی پروموشن کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ صبح 4 بجے اٹھ جاتے ہیں کیونکہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب بیوی بچے سو رہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی ٹینشن کوئی کام نہیں ہوتا اس لیے آپ خود کو بہت ریلیکس محسوس کرتے ہو، صبح جلدی اٹھنے کے لیے میں رات ساڑھے 9 بجے سو جاتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں فون بھی چیک نہیں کرتا اور انسٹاگرام تو بالکل نہیں۔ صبح 4 بجے اٹھ کر کچھ وقت خاموشی سے بیٹھ کر گزارنے کے بعد ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لیے ایکسائز کرتا ہوں اور پھر بچے جاگ جاتے ہیں اور نارمل دن کا آغاز ہوجاتا ہے۔
اداکار اکشے کمار نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی روزانہ اپنے لیے چند گھنٹے ضرور نکالا کریں اور تنہا رہ کر اپنی کمپنی انجوائے کیا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News