لاہوریوں کی مہمان نوازی سے یورپی گلوکار بے حد متاثر

میوزیکل بینڈ ’ایکسنٹ‘ کے گلوکار ایڈرین کی پاکستان آمد
یورپی ملک رومانیہ کے نامور میوزیکل پاپ بینڈ ’ایکسنٹ‘ کے گلوکار ایڈرین سینا پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہیں۔
عالمی شہرت کے حامل گلوکار نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پاکستان کے شہر لاہور آمد کی اطلاع دی اور لکھا کہ،’گڈ مارننگ لاہور’۔
ایڈرین سینا نے لاہور آمد کے بعد نا صرف مختلف جگہوں کی سیرکی بلکہ لاہوریوں کی خوش دلی اور مہمان نوازی کی دل کھول کر تعریف بھی کی۔
واضح رہےکہ ایڈرین سینا اس سے قبل 2016 اور 2021 میں بھی پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں اور انہوں نے مختلف شہروں میں پرفارم بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

