حرا مانی نے ’ایشوریا رائے‘ کا روپ دھار لیا، ڈانس ویڈیو وائرل

حرا مانی نے ’ایشوریا رائے کا روپ دھار لیا، ڈانس ویڈیو وائرل
پاکستان شوبزانڈسٹری کی شوخ وچنچل اداکارہ حرا مانی کی بھارتی فلمی گانے پر بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی نقل کرتے ہوئے ڈانس پرفارمنس کافی وائرل ہو گئی ہے۔
حرا مانی کے نام سے کون واقف نہیں وہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، انہوں نے کئی سپرہٹ ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو نہ صرف ان کی اداکاری کے معترف ہیں بلکہ ان کے آنے والے ڈراموں کے منتظر بھی رہتے ہیں۔
حرا مانی کے مشہور ڈراموں میں سن یارا، دو بول، کشف، بندش، آنگن، یقین کا سفر، میں ہاری پیا اور دل ماں کا دیا شامل ہیں۔
حرا مانی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان اور اداکار ثاقب شیخ (مانی) سے شادی کی ہے جبکہ اس خوبصورت جوڑے کے دو پیارے سے بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔
حرا مانی نے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ، جس کے کیپشن میں انہوں نے صرف ایک سرخ دل کا ایموجی بنایا۔
اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ حرا مانی ساڑھی پہنے گھر کی چھت پر بالی وڈ کی فلم ’گرو‘ کے گانے ’برسو رے‘ پر ایشوریا رائے کی طرح با کمال مہارت سے ڈانس کر رہی ہیں۔
حرامانی کی اس ویڈیو پر دنیا بھر سے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں، مگر کس بات پر
حرا مانی عمدہ اداکارہ اور ماڈل ہونے ساتھ ایک خوبصورت آواز کی مالکن بھی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے گلوکاری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News