Advertisement

کردار کو حقیقی روپ دینے کیلئے بھارتی اداکار کا حیران کن انداز

بھارتی اداکار

کردار کو حقیقی روپ دینے کیلئے بھارتی اداکار کا حیران کن انداز

بھارتی اداکار رندیپ ہوڈا، جو اپنی آنے والی فلم ‘سواتنتریہ ویر ساورکر’ کی ریلیز کی کے لیے تیار ہیں اور اسی فلم سے وہ بطور ہدایتکار بھی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

حال ہی میں اداکار نے فلم میں اپنے کردار کو حقیقی روپ دینے کے لئے اپنا حیران کن نیا انداز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

اداکار نے فلم کے سیٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی اور اپنے مداحوں کو فلم کے لیے اپنے کردار کی جھلک دیکھائی ہے جس میں وہ اس فلم میں آزادی پسند ونائک دامودر ساورکر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تصویر میں، رندیپ کو انتہائی دبلا پتلا دیکھا جا سکتا ہے، بڑے سائز کے شارٹس پہنے ہوئے ہیں اور کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’کالا پانی‘‘۔ بظاہر یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب وہ جیل کے سین کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

مداحوں نے تصویر پر ردعمل کا اظہار کیا اور رندیپ ہوڈا کی لگن اور محنت کی تعریف کی۔ بہت سے مداحوں نے انہیں ‘کرسچن بیل آف بالی ووڈ’ اور ‘انڈین کرسچن بیل’ بھی کہا جبکہ کئی مشہور شخصیات نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔

خیال رہے کہ’سواتنتر ویر ساورکر’ ریدیپ ہوڈا کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ہے اور 22 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے۔

Advertisement

اس فلم کو زی اسٹوڈیوز، آنند پنڈت، سندیپ سنگھ، رندیپ ہوڈا اور یوگیش رہڑ نے پروڈیوس کیا ہے۔ اسے روپا پنڈت، سیم خان، انور علی، اور پنچالی چکرورتی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں رندیپ ہوڈا، انکیتا لوکھنڈے اور امیت سیال شامل ہیں جسے دو زبانوں ہندی اور مراٹھی میں ریلیز کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version