’محبت‘ کی تلاش میں ہوں، ماورا حسین

ماورا حسین کا کہنا ہے کہ وہ ایسی محبت کی تلاش میں ہیں جوکہ آسان ہو۔
ماورا حسین پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک نامور اداکارہ ہیں، جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنی عمدہ اداکاری سے خوب نام کمایا ہے۔
ماورا حسین نے اپنے کیریئر کا آغاز نہایت کم عمری میں کیا اور اپنی بہترین اداکاری سے اپنے آپ کو منوایا، انہوں نے نا صرف پاکستان بلکہ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
وہ ایک بزنس وومن کی حیثیت سے بھی اپنا کاروبار چلا رہی ہیں تاہم اب وہ ڈراموں میں ایسے پروجیکٹس کا انتخاب کرتی ہیں جن میں کوئی سبق موجود ہو۔
حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ میں کسی کے ساتھ بھی محبت کے رشتے میں نہیں ہوں کیونکہ میں ایسی محبت کی تلاش میں ہوں جو آسان ہو، آسان سے میرا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں محبت میں سست ہونا چاہتی ہوں بلکہ تعلقات آسان ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے شخص کا انتخاب کرنا چاہیے جس کے ساتھ آسانی کے ساتھ پوری زندگی گزر سکے، جس کے ساتھ تعلقات مشکل نہ ہوں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ماورا حسین کی ٹی وی ڈراموں کے اداکار امیر گیلانی کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں تاہم ان دونوں نے اس سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News