شاعری کے عالمی دن پر بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار

شاعری کے عالمی دن پر بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
شاعری کے عالمی دن پر، اداکارہ کالکی کوچلن نے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے نظمیں استعمال کرنے کے اپنے سفر کے بارے میں بات کی ہے۔
کالکی کوچلن کو ٹھیک سے یاد نہیں کہ انہوں نے شاعری کب لکھنا شروع کی تھی، لیکن یہ ان کے لیے زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ثابت ہوا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ انہیں اپنے جذبات کے ساتھ رابطے میں رہنے میں مدد دیتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ “مجھے یاد نہیں ہے کہ یہ سب میرے لئے کیسے شروع ہوا۔ میں بہت چھوٹی تھی جب میں نے نظمیں لکھنا شروع کیں۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے چھ سال کی عمر میں تتلیوں اور دوسری چیزوں کے بارے میں لکھا تھا جو ایک بچہ لکھ سکتا ہے۔‘‘
اداکارہ بتاتی ہیں کہ بچپن میں شاعری پڑھنے سے انہیں فن کی طرف مائل ہونے میں مدد ملی، ’’ بچپن میں جب میری والدہ نے مجھے نظموں پر کتابیں تحفے میں دی تھیں جس کی بعد مجھے پڑھنے اور پھر نظمیں لکھنے میں وقت گزارنا اچھا لگتا تھا۔‘‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

