بامعنی سنیما میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں، انکیتا لوکھنڈے

بامعنی سنیما میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں، انکیتا لوکھنڈے
بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کہا ہے کہ میں بامعنی سنیما میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں۔
اداکارہ انکیتا لوکھنڈے بگ باس 17 میں کامیابی کے بعد اب بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
وہ فلم ’سواتنترا ویر سوارکر‘ میں سوارکر کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔ جو اپنے شوہر کی جنگوں کے دوران خود بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرتی ہیں۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا سے اپنی آنے والی فلم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ با معنی سنیما میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی چوہے بلی کی ریس میں شامل نہیں ہونا چاہتیں البتہ کسی اچھے کردار میں شامل ہونا ان کی خواہش ہے۔
انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ بڑے اچھے انداز میں کام کرتے ہوئے 20 برس بیت گئے۔
واضح رہے کہ 22 مارچ کو ریلیز ہونے والی سواتنترا ویر سوارکر میں انکیتا کے ساتھ مرکزی رول اداکار رندیپ ہودا ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News