Advertisement

ہینڈسم شخص ملنے پر سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا تھا، کرینہ کپور

ہینڈسم شخص ملنے پر سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا تھا، کرینہ کپور

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے ہینڈسم شخص ملنے پر اپنے سابق بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا تھا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرینہ کپور کا اپنے کیریئر کی بہترین فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’جب وی میٹ‘ ایک بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی اور اس فلم نے میری توقع سے زیادہ بزنس کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’جب وی میٹ‘ کے بعد میں نے فلم ’ٹَشن‘ کی تھی، اس فلم کی کاسٹ بہترین تھی اور مجھے پوری اُمید تھی کہ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی کیونکہ میں نے اس فلم کے لیے سخت محنت کی تھی لیکن بدقسمتی سے یہ فلم سُپر ہٹ ہونے میں ناکام رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم ’ٹَشن‘ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی تھی کیونکہ اس فلم کی وجہ سے ہی مجھے سیف علی خان ملے تھے اور فلم میں ساتھ کام کرنے کے بعد ہی ہم دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

میزبان نے کرینہ کپور سے ایک سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی کسی ہینڈسم شخص کے لیے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو چھوڑا ہے؟

Advertisement

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے پہلے تو کرینہ کپور نے اِدھر اُدھر دیکھنا شروع کیا اور پھر جواب میں ہاں کہا۔

خیال رہے کہ ماضی میں کرینہ کپور اور شاہد کپور کے درمیان ایک لمبے عرصے گہری دوستی قائم رہی تھی جس کے باعث وہ خوب خبروں کی زینت بھی بنے رہے تھے لیکن اب دونوں اداکار ہی الگ الگ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کرلی تھی جبکہ شاہد کپور نے میرا راجپوت سے شادی کرلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version