عامر خان کی سابق اہلیہ کیساتھ سالگرہ مناتے ویڈیو وائرل

بالی وڈ کے سپراسٹار عامر خان کی اپنی سابق اہلیہ اور نامور فلمساز کرن راؤ کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
عامر خان نے گزشتہ روز اپنی 59 ویں سالگرہ منائی، اور اس موقع پر ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے کیک کا اہتمام کیا۔
عامر خان نے کیک کاٹ کر سب سے پہلے کرن راؤ کو کھلایا اور پھر کرن نے بھی عامر خان کا منہ برتھ ڈے کیک سے میٹھا کیا۔
عامر خان نے 1986 میں رینا دتہ سے پہلی شادی کی تھی ، جوکہ 16 سال تک چلی اور پھر 2002 میں ان کی طلاق ہو گئی۔
اس کے بعد عامر خان کو ہدایت کار کرن راؤ سے محبت ہو گئی، دونوں نے فلم سودیس کے دوران ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور پھر 2005 میں شادی کر لی۔
تاہم ان کا رشتہ بھی 16 سالہ بعد 2021 میں ختم ہوگیا، تاہم وہ اب بھی ساتھ خوشگوار موڈ میں ہر جگہ نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News