Advertisement

میری اہلیہ مجھے چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں، عمران ہاشمی

ہمارے معاشرے میں لوگ سوشل میڈیا پر بہت جلدی غصے میں آ جاتے ہیں، عمران ہاشمی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ اُن کی اہلیہ انہیں چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں اپنی فٹنس اور صحت پر سخت محنت کررہا ہوں جس کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے ایک ہی ڈائیٹ پلان لے رہا ہوں جو کہ چکن قیمہ، سلاد اور شکر قندی پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میری خوراک بہت بورنگ ہے لیکن یہ میری صحت کے لیے مفید ہے، چکن قیمہ کھانے میں ہلکا ہوتا ہے، آسانی سے ہضم بھی ہوجاتا ہے جبکہ سلاد اور شکرقندی سے کافی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا باورچی میرے لیے پورے ہفتے کا کھانا ایک ہی بار تیار کر کے رکھ دیتا ہے، پھر میں روزانہ اپنے حساب سے لنچ اور ڈنر میں اپنا کھانا لیتا ہوں۔

عمران ہاشمی نے بتایا کہ میری خوراک کی وجہ سے میری اہلیہ بہت تنگ ہیں، میری اہلیہ یہ سب نہیں کھاتیں بلکہ اُنہیں بہت غصہ آتا ہے۔

اداکار کے مطابق میری خوراک کی وجہ سے میری اہلیہ مجھے چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں، وہ مجھے دھمکیاں دیتی رہتی ہیں لیکن اُنہوں نے ابھی تک ایسا نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version