Advertisement

نامور گلوکارہ مالا بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 34 سال بیت گئے

نامور گلوکارہ مالا بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 34 سال بیت گئے

پاکستان کی مشہور و معروف گلوکارہ مالا بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 34 سال بیت گئے ہیں۔

متعدد گیتوں کو اپنی آواز سے امر کرنے والی گلوکارہ مالا بیگم 9 نومبر 1939ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔

ان کا اصل نام نسیم نازلی تھا، 1950ء کی دہائی میں مالا اپنی بڑی بہن شمیم نازلی کے ہمراہ موسیقی کی دنیا میں اپنے نام کی شمع روشن کرنے لاہور آئیں جس کے بعد مالا بیگم نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنی آواز کے سحر سے زمانے کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

مالا بیگم کو موسیقار بابا غلام احمد چشتی نے 1961ء میں پنجابی فلم’’آبرو‘‘ میں متعارف کروایا، عشق پر زور نہیں کے گیت نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

1964ء سے 1971ء تک مالا بیگم کے عروج کا دور رہا، انہیں احمد رشدی کے ساتھ فلموں میں 100 سے زائد دوگانے، گانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Advertisement

انہوں نے مہدی حسن، سلیم رضا، مسعود رانا، بشیر احمد، منیر حسین اور عنایت حسین بھٹی کے ساتھ بھی درجنوں سپر ہٹ گیت گائے، مالا بیگم کو دو بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گلوکارہ 6 مارچ 1990ء کو انتقال کرگئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version