Advertisement

اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی

نوازالدین صدیقی

اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ اپنی علیحدگی کے 14 ماہ بعد آپسی مسائل پر مفاہمت کرتے ہوئے دونوں نے اپنے بچوں کی خاطر صلح کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اپنی بیٹی شورہ اور بیٹے یاانی کی خاطر صلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

عالیہ نے حال ہی میں اپنی اور نوازالدین کی شادی کی 14ویں سالگرہ مناتے ہوئے ایک فیملی فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس کی وجہ سے ان کی صلح کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں تھیں تاہم اب، عالیہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ واقعی ایک ساتھ واپس آگئے ہیں۔

اس حوالے سے میڈیا آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں، میری زندگی میں کچھ چیزیں بدلی ہیں۔ میں نے محسوس کیا کہ جب ہم دنیا کے ساتھ بری چیزیں شیئر کرتے ہیں تو ہمیں اچھی چیزوں کو بھی شیئر کرنا چاہیے۔ مجھے لگتا ہے کہ جو اچھا ہے اسے بھی دیکھنا چاہیے۔ نواز بھی یہاں تھے اس لیے ہم نے بچوں کے ساتھ شادی کی سالگرہ منائی۔

عالیہ نے مزید کہا، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اپنے رشتے میں جو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہ ہمیشہ کسی تیسرے شخص کی وجہ سے تھا۔ لیکن اب وہ غلط فہمی ہماری زندگی سے دور ہے۔ اپنے بچوں کی وجہ سے، ہم نے مکمل طور پر ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ اب زندگی میں الگ ہونے کا کوئی آپشن نہیں ہے، کیونکہ بچے بھی بڑے ہو رہے ہیں۔ نیز، نواز شورہ کے بہت قریب ہیں اور جو کچھ بھی ہوا اس کے بعد وہ بہت پریشان تھیں۔ وہ اسے برداشت نہیں کر سکتی تھی۔ لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم مزید لڑائی نہیں کریں گے اور پرامن طریقے سے ایک ساتھ رہیں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے جب جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کرنے کے بعد صلح کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مئی 2020 میں، عالیہ نے اداکار کو واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے طلاق کا نوٹس بھیجا تھا اور تقریباً ایک سال بعد، اس نے طلاق کا نوٹس واپس لینے کا فیصلہ کیا اور نوازالدین کے ساتھ صلح کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version