Advertisement

کم عمر ولاگر محمد شیراز کی وزیر اعظم سے ملاقات

کم عمر ولاگر محمد شیراز کی وزیر اعظم سے ملاقات

پاکستان کے سب سے کم عمر ولاگر اور سوشل میڈیا اسٹار محمد شیراز نے اپنی بہن مُسکان کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو کے خوبصورت علاقے سے تعلق رکھنے والے شیراز نے یوٹیوب پر اپنی روزمرہ کی زندگی اور اپنے علاقے کی خوبصورت ثقافت دنیا کو دکھا کر بہت کم عرصے میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

اپنے چینل پر اپ لوڈ کی گئی ایک حالیہ ویڈیو میں شیراز نے پرجوش انداز میں وزیر اعظم ہاؤس کے دورے کے بارے میں بتایا اور شہباز شریف سے ملاقات کا آنکھوں دیکھا احوال سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

وہ اپنی ویڈیو میں وزیراعظم کو پیار سے ’شہباز انکل‘ کہہ کر مخاطب کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے شیراز اور مسکان کا پرتپاک استقبال کیا، اس دوران وزیر اطلاعات اور ن لیگی رہنماؤں نے بھی انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اُن کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا تو شیراز نے معصومیت سے کہا کہ آج وہ وزیراعظم ہے، جس سے وزیر اعظم سمیت وہاں موجود لوگ ہنس پڑے۔

Advertisement

یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وزیراعظم بہت اچھے ہیں ان سے مل کر بہت خوشی ہوئی انہوں نے ہمارے علاقے میں اسکول اور اسپتال بنانے کا کہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے محمد شیراز سے ملاقات کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شیراز اور مسکان کو وزیراعظم ہاؤس میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ان کا پاکستان سے امریکا تک کا سفر، جہاں گوگل نے انہیں مدعو کیا ہے، انتہائی متاثر کن سفر ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
100 ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود ابھی تک صرف ایک ہی ایوارڈ ملا ہے؛ آغا علی
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے!
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
Next Article
Exit mobile version