Advertisement

نماز روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، نورا فتحی

نورا فتحی

نماز روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، نورا فتحی

نورا فتحی، ایک معروف ڈانسر اور اداکارہ، جو بالی ووڈ فلموں میں اپنے ڈانس نمبرز کے لیے مشہور ہیں، نے اسلام کے ساتھ اپنے گہرے تعلق اور زندگی میں نماز کی اہمیت پر بات کی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران نورا نے بتایا کہ نماز مراقبے کی طرح ہے، جو لوگوں کو اپنے خالق سے جڑنے اور روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ روزانہ نماز کی ادائیگی کو یقینی بناتی ہیں اور بتایا کہ جب آپ اپنے خالق کے ساتھ جڑنے کے لئے جاتے ہیں، آپ روحانی اور ذہنی طور پر ایک مختلف دائرے میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس افرا تفری کے دور میں دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنا ایک خوبصورت عمل ہے۔

اداکارہ و ڈانسر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے دن میں پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھ سکتی ہیں لیکن نماز کی وجہ سے شخصیت میں ہونے والی تبدیلی کے متعلق بات کرتے ہوئے اسے ایک ‘لین دین کے عمل’ کے طور پر بیان کیا ہے۔

Advertisement

نورا فتحی نے کہا کہ ‘خالق’ کے ساتھ تعلق استوار کرنے سے کسی کو بیرونی طاقتوں سے ‘تحفظ’ مل سکتا ہے۔

نماز کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، جب آپ سجدہ کرتے ہیں، جب آپ کا سر اپنے مالک کے سامنے جھکتا ہے، تو یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب آپ استغفار کر رہے ہوتے ہیں اور یہ وہ لمحہ ہے جب آپ مکمل طور پر ایک مختلف سطح پر اپنے خالق سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version