ٹیلر سوئفٹ کا البم نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب

ٹیلر سوئفٹ کا البم نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب
معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا البم نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک ہی دن میں 300 ملین اسٹریمز سے تجاوز کرنے والا پہلا البم بن گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میوزک اسٹریمنگ سائٹ اسپاٹیفائی کی جانب سے گلوکارہ کے البم کی اس کامیابی کو شیئر کیا اور اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔
سوشل میدیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 19 اپریل 2024 کو، “Tortured Poets Department” نے اسپاٹیفائی پر ایک ہی دن میں 300 ملین اسٹریمز کو عبور کر کے تاریخ رقم کی، یہ ایک ایسا کارنامہ ہے جو پہلے مکمل نہیں تھا۔
اس کے علاوہ ٹیلر سوئفٹ کے البم میں شامل ٹریک ‘فورٹ نائٹ’ نے بھی میوزک اسٹریمنگ سائٹ پر ایک ہی دن میں کے سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے گانے کا ٹائٹل حاصل کیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

