Advertisement

خواتین پر مبنی فلموں کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں، کرینہ کپور

کرینہ کپور

خواتین پر مبنی فلموں کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں، کرینہ کپور

بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کریو’، جس میں کریتی سینن اور تبو نے بھی مرکزی کردار ادا کئے ہیں، نے باکس آفس پر شاندار کمائی کی ہے، جس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر مواد اچھا ہے تو اداکاراؤں کے لیے ناظرین کو سینما گھروں تک لانا کوئی مشکل نہیں ہے۔

ایک خصوصی انٹرویو کے دوران، اداکارہ نے کہا کہ وہ فلم کی کامیابی اور اس حقیقت پر خوش ہیں کہ وہ ہندی سنیما کی تاریخ میں ایسی دو کامیاب فلموں کا حصہ بنی ہیں جس کی کہانی عورتوں کے گرد گھومتی ہے۔

کرینہ نے کہا میں ایک نہیں بلکہ دو انتہائی کامیاب خواتین پر مبنی فلموں کا حصہ بن کر بہت خوش اور فخر محسوس کر رہی ہوں جو دوستی، محبت اور تفریح ​​پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، میرے کردار ہمیشہ بہت مضبوط رہے ہیں۔ میں انہیں ایک پیغام کے ساتھ منتخب کرتی ہوں جسے سامعین پسند کرتے ہیں۔ انڈسٹری میں 25 سال بعد اس مقام پر آنے کے لیے بہت مشکور ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے کیرئیر کے اس مرحلے پر، وقت آ گیا ہے کہ میں نظریات کو تبدیل کروں اور مختلف چیزیں کروں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version