اداکارہ ہانیہ عامر کے اس خوبصورت لباس کی قیمت آپکو حیران کردے گی

اداکارہ ہانیہ عامر کے اس خوبصورت لباس کی قیمت آپکو حیران کردے گی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے اس خوبصورت لباس کی قیمت آپکو حیران کردے گی۔
حال ہی میں معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سنہری رنگ کا خوبصورت مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت حسین لگ رہی ہیں۔
ہانیہ عامر کا یہ لباس مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسین ریہر کا ہے۔
حسین ریہر کی آفیشل ویب سائٹ پر اس حسین جوڑے کا نام ’خواب’ لکھا ہے جبکہ اس کی قیمت 3 لاکھ روپے درج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News