سلمان خان نے اپنے مداحوں کو کونسا بڑا تحفہ دیا ہے؟

بھارت کے دبنگ اداکار سلمان خان سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کسی نا کسی تہوار کے موقعوں پر اپنی فلم ریلیز کرتے ہیں لیکن اس بار وہ سینما گھروں میں ایکشن میں نظر نہیں آرہے ہیں۔
تہوار کے موقع پر ان کی آخری ریلیز کسی کا بھائی کسی کی جان تھی جس نے ان کے بہت سے مداحوں اور فلمی شائقین کو بےحد مایوس کیا تھا جبکہ ماضی میں سلمان خان نے ہمیں عید کی کئی یادگار فلمیں دی ہیں۔
رواں سال عید کے موقع پر سپر اسٹار نے ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ایک بڑا ایک سرپرائز دینے کا اعلان کیا ہے۔
بعدازاں ایک اور پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان اور فلمساز اے آر مروگاداس کی آنے والی فلم کا نام ‘سکندر’ رکھا گیا ہے جو اگلے سال عید پر ریلیز ہوگی۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل سلمان خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ ساجد ناڈیاڈوالا اور اے آر مروگاداس کے ساتھ ایک فلم کر رہے ہیں جو کہ 2025 میں ان کی عید پر ریلیز ہوگی تاہم اور توقع کی جارہی ہے کہ سلمان خان فلم کے نام کا اعلان کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

