Advertisement

لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتی، رشمیکا مندانا

لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتی، رشمیکا مندانا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ رشمیکا مندانا نے کہا ہے کہ وہ لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتی ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ رشمیکا مندانا کا کہنا تھا کہ وہ کامیابی اور خوشی کو کبھی ہلکا لینے پر یقین نہیں رکھتیں، کیونکہ میں جانتی ہوں کہ یہاں پر مجھ سے زیادہ باصلاحیت اور خوب صورت لوگ موجود ہیں، اس سب کے باوجود مجھے کام کرنے کا موقع دیا گیا ، جس سے میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شاید یہی وجہ ہے کہ آج میں اس مقام پر ہوں، میں نے اپنی زندگی میں یہ سیکھا ہے کہ کیریئر میں حاصل ہونے والی کامیابی کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی باتوں کی پروا نہیں کرتیں، کیونکہ مضبوط اعصاب کی مالک ہوں اور لوگوں کی باتوں کو بالکل نارمل لیتی ہوں۔

رشمیکا مندانا نے کہا کہ اس فیلڈ میں ہونے کیلئے آپ کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے ، اگر آپ مضبوط اعصاب کے مالک نہیں ہیں تو پھر لوگوں کی باتیں اور رویے آپ کو ذہنی اور جذباتی طور پر متاثر کرسکتے ہیں۔

Advertisement

اداکارہ رشمیکا کے پاس اس وقت متعدد پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں جن میں تیلگو اور ہندی دونوں شامل ہیں، وہ پشپا 2 میں  بھی کردار  ادا کر رہی ہیں، یہ فلم 15 اگست کو ریلیز ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version