ہیلی بیبر اور جسٹن بیبر کی طلاق کی افواہوں کی تردید

ہیلی بیبر اور جسٹن بیبر کی طلاق کی افواہوں کی تردید
معروف ماڈل ہیلی بیبر نے جسٹن بیبر کے ساتھ اپنی طلاق کی افواہوں کو مکمل طور پر رد کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ازدواجی رشتے کے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی پیش نظر ہیلی بیبر نے نئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔
معروف ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر جسٹن بیر کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بغیر شرٹ کے نظر آرہے ہیں ۔
معروف ماڈل کے اس پوسٹ نے ان کے درمیان کی محبت کو اجاگر کیا جو ان کے درمیان ہمشہ سے نظر آئی ہے۔
اس کے علاوہ ہیلی نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے جسٹن بیر کے ساتھ مبینہ طلاق کی افواہوں کی مذمت بھی کی تھی۔
خیال رہے کہ جسٹن اور ہیلی کی طلاق کے بارے میں افواہیں سب سے پہلے اس وقت شروع ہوئیں جب ان کے والد اسٹیفن بالڈون نے وزیر وکٹر مارکس کا ایک پیغام دوبارہ پوسٹ کیا جس میں مداحوں سے کہا گیا کہ وہ اپنی بیٹی اور جسٹن کے لیے “دعا کریں”۔
ہیلی کی جسٹن سے پہلی ملاقات سال 2006 میں ہوئی تھی تاہم سیلینا گومز کے ساتھ رشتہ ٹوٹنے کے بعد جسٹن نے ہیلی کو ڈیٹ کرنا شروع کیا۔
انہوں نے 2016 میں دوبارہ ڈیٹنگ شروع کی اور دو سال بعد، 2018 میں، ہیلی اور جسٹن نے نیویارک میں شادی کی اور ایک سال بعد، انہوں نے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کی موجودگی میں دوبارہ شادی کی.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

