پوجا بھٹ کا اپنے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے متعلق آگاہی پیغام

پوجا بھٹ کا اپنے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے متعلق آگاہی پیغام
پوجا بھٹ، جو کہ بالی ووڈ کی ایک کامیاب ہدایت کار اور پروڈیوسر بھی ہیں، نے اپنے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا بھٹ نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے جعلی اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔
شیئر کئے گئے اسکرین شاٹ کے ساتھ پوجا بھٹ نے اپنے فالوورز کو اس جعلی اکاؤنٹ کے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ اس جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے میرے قریبی لوگوں سے رابطے قائم کرنے اور بھاری رقم وصول کرنے کی پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔
اپنے جاری کردہ پیغام میں پوجا بھٹ نے اپیل کی کہ اس اکاؤنٹ کو جتنا زیادہ ہوسکے بلاک اور رپورٹ کیا جائے
خیال رہے کہ اس اکاؤنٹ پر پوجا کی سیلفیز اور والد مہیش بھٹ کے ساتھ ان کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئیں تھیں۔
اس سے پہلے بھی ایک بار پوجا بھٹ اپنے جعلی اکاؤنٹ کے متعلق اپنے فالوورز کو آگاہ کرچکی ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News