Advertisement

شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد گرل فرینڈ سے بریک اپ کر لیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا اعتراف

شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد گرل فرینڈ سے بریک اپ کر لیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا اعتراف

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد اس وقت کی گرل فرینڈ اور موجودہ اہلیہ سے بریک اپ کر لیا تھا۔

اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف گلوکار و اداکار ایوشمان کھرانہ کا کہنا تھا کہ جب آپ صرف 16 یا 17 برس کی عمر میں ضرورت سے زیادہ شہرت حاصل کرلیتے ہیں تو اس سے ڈیل کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ 2004 میں، میں نے ریئلٹی شو ’روڈیز‘ کا سیزن 2 جیتنے کے بعد اپنی بچپن کی محبت طاہرہ کشیپ کو دھوکا دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کبھی مجھے اتنی شہرت نہیں ملی تھی، ہر لڑکی کی توجہ مجھ پر تھی، اس وقت میں چندریگڑھ کا ہیرو بن گیا تھا۔

اداکار کے مطابق اسی شہرت کے جنون میں آکر میں نے اس وقت کی گرل فرینڈ سے اس لیے رشتہ ختم کردیا کیونکہ مجھے دوسری لڑکیوں کی طرف سے توجہ حاصل ہو رہی تھی۔

ایوشمان کھرانہ نے کہا کہ میں نے طاہرہ سے یہ کہہ کر رشتہ توڑ دیا تھا کہ میں اپنی زندگی جینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنی غلطی کا احساس 6 ماہ بعد ہوا تو میں نے طاہرہ سے معافی مانگی اور اپنا رشتہ ایک بار پھر بحال کیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ ایوشمان کھرانہ اور ان کی بچپن کی محبت طاہرہ کشیپ 2008 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، اب اس جوڑی کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Next Article
Exit mobile version