Advertisement

نورا فتحی نے کئے بالی ووڈ کے متعلق حیران کن انکشافات

نورا فتحی

نورا فتحی نے کئے بالی ووڈ کے متعلق حیران کن انکشافات

اداکارہ و رقاصہ نورا فتحی، جو اس وقت اپنی فلم مڈگاؤں ایکسپریس کی کامیابی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، نے ہندی فلم انڈسٹری کے بارے میں کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوبر رنویر الہبادیہ کے پوڈ کاسٹ، ‘دی رنویر شو’ پر حقوق نسواں کے متعلق بات کرتے ہوئے، اداکارہ نے  کہا کہ ‘فیمنزم کے دور سے بہت سارے مردوں کی برین واش ہوا ہے’۔

اداکارہ نورا فتحی نے حال ہی میں حقوق نسواں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس نے ہمارے معاشرے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ انٹرویو میں، نورا نے مشہور شخصیت کے جوڑوں کے بارے میں بات کی جو صرف میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے محبت کا ڈرامہ کرتے ہیں۔

دوسری جانب پوڈ کاسٹ کے دوران نورا نے بطور اداکار شاہ رخ خان کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہیں ‘بالی ووڈ کا برانڈ ایمبیسیڈر’ قرار دیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ یہ ویڈیو رنویر نے اپنے یوٹیوب چینل بیئر بائسپس پر پوسٹ کی تھی۔

واضح رہے کہ نورا کو آخری بار ‘مڈگاؤں ایکسپریس’ میں دیکھا گیا تھا. کنال کیمو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کامیڈی فلم میں دیویندو، پراتک گاندھی اور اویناش تیواری بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version