Advertisement

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں میزبان نے متھیرا سے سوال کیا کہ جب آپ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو دو سے تین گھنٹے کی پرواز کے دوران لوگوں کا آپ کو دیکھ کر رد عمل کیا ہوتا ہے؟ اس دوران لوگ خوشی سے بھاگ کر آپ سے ملنے آتے ہیں؟

جس پر متھیرا نے بتایا کہ میری زندگی میں ایسے لوگ نہیں جو مجھے دیکھ کر بھاگ کر مجھ سے ملنے آئیں لیکن دورانِ پرواز ایک چیز بہت دیکھی ہے کہ زیادہ تر لوگ مجھے دیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ مجھے دیکھ کر یہ کیوں کہتے ہیں لیکن میں نے تو یہی سُنا ہے جبکہ جہاز کا عملہ میرے ساتھ بہت اچھے سے پیش آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹار بننا بہت اچھی بات ہے کیونکہ ہم اسٹارز کبھی بھی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے نہیں ہوتے اور ہمیں خاص عزت دی جاتی ہے۔

Advertisement

معروف ماڈل و میزبان متھیرا نے کہا کہ ہمیں کسی بھی جگہ کے عملے کی طرف سے بہت پیار ملتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھ سمیت ہر اسٹار کو اس پیار کی قدر کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Next Article
Exit mobile version