Advertisement

شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی، مہوش حیات

مہوش حیات کی 8 سال بعد ڈراموں میں واپسی؟

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ جب بھی وہ شادی کریں گی تو کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کرلیں گی۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات کا ایک پرانا انٹرویو خوب وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے شادی اور تعلقات سمیت پاکستانی انڈسٹری میں کم معاوضے پر بھی کھل کر بات کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان میں فلموں اور ڈراموں کے مقابلے اشتہارات میں زیادہ پیسے ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرد ان سے ڈرتے ہیں، ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کرتے، آج تک کسی نے سنجیدگی کے ساتھ ان سے روابط بڑھانے کی کوشش نہیں کی

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر فدا رہی ہیں اور اب بھی وہ ان پر فدا ہیں، اگر لیونارڈو ڈی کیپریو ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو وہ ان کے ہاں بارات لے کر آئیں وہ شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ وہ فی الحال شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں لیکن جب بھی وہ شادی کریں گی تو کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کرلیں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شادی ذمہ داری کا نام ہے، اس لیے انہیں احساس ہے کہ جب بھی وہ شادی کریں گی تو وہ اپنے کام سے بریک لیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں متعدد بار شادی کی پیش کش کی جا چکی ہے لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کن کن افراد نے شادی کی پیشکش کی۔

ایک اور سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ خوبصورت ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ مرد ان سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ان کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ مرد ان سے روابط بڑھانے سے قبل سوچتے ہیں اور ٹرائیاں مارنے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Next Article
Exit mobile version