اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن کب ریلیز ہوگا؟

اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن کب ریلیز ہوگا؟
اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی جانب سے اسکوئڈ گیم کا بہت زیادہ متوقع دوسرا سیزن سال 2024 کے دوسرے نصف میں ریلیز ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیٹ فلکس کے شریک سی ای او ٹیڈ سارینڈوس نے سال کے آخر میں کئی سیریز کی ریلیز کا عندیہ دیا ہے تاہم سی ای او نے ان شوز کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا ہے۔
اس اعلان کے تحت اسکوئڈ گیم 2، دی نائٹ ایجنٹ، آؤٹر بینکس کے نئے سیزن، پیرس میں ایملی اور ریان مرفی کی مونسٹر انتھولوجی 2024 میں ریلیز ہونے کی امید ہے۔
اسکوئڈ گیم نے نیٹ فلکس کا اب تک کے سب سے مقبول شو کے طور پر ریکارڈ اپنے نام کیا اور جون 2022 میں سیزن 2 کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News